ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے نابینا افراد کے لیے 10 روزہ بنیادی کمپیوٹر ٹریننگ کی اختتامی تقریب

Date:

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نابینا افراد کے لیے 10 روزہ بنیادی کمپیوٹر ٹریننگ کی اختتامی تقریب مورخہ 6 نومبر بروز بدھ منعقد ہوئی۔ یہ تربیتی پروگرام آغا خان رولر سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے سوشل ڈیولپمنٹ مائیکرو ایوارڈ (SDMA) کے تحت منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان فاؤنڈیشن فائٹنگ بلائنڈ (PFFB) سے ماہر ریسورس پرسن کی خدمات حاصل کی گئیں۔اس ٹریننگ کے دوران فرحان شاہد، ماہر ریسورس پرسن نے اسکرین ریڈر سافٹ ویئر JAWS کے ذریعے نابینا افراد کو بنیادی کمپیوٹر استعمال کی تربیت فراہم کی۔ ٹریننگ میں 10 سے زائد نابینا طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جنہیں مختلف کمپیوٹر سافٹ ویئرز کے استعمال اور کمپیوٹر کے بنیادی اصولوں سے روشناس کروایا گیا۔اختتامی تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی آفیسر AKRSP سائرہ عیسی، ڈیولپمنٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے منور حسین انجم، صدر ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن سکینہ الفت کاظمی اور چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن سید ارشاد کاظمی نے خطاب کیا اور تربیت کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...