نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے صحن میں دو آتش گیر گولے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی

Date:

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ قیصریہ شہر میں نیتن یاہو کے گھر کے صحن میں دو آتش گیر گولے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔اسرائیلی میڈیاکے مطابق تل ابیب کے شمال میں واقع شہر قیصریہ میں بنجمن نیتن یاہو کے گھر کے صحن میں دو آتش آتش گیر گولے گرنے کے واقعے نے اسرائیل میں سیکورٹی اور سیاسی تنازعہ پیدا کر دیا ہے اور اس بارے میں تفتیش جاری ہے اس واقعے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو کے گھر کے ارد گرد اسرائیلی سکیورٹی فورسز تعینات ہوگئ۔ پولیس اور شباک نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے کے وقت نیتن یاہو اور ان کے خاندان کے افراد گھر پر نہیں تھے، ان دونوں آرش گیر گولوں کے گرنے کے نتیجے میں نیتن یاہو کے صحن کے کچھ حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی حکومت کی ویب سائٹ نے اس حوالے سے لکھا: ’’نیتن یاہو کے گھر کے صحن میں فضاء سے دو آتش گیر گولوں کا گرنا وزیر اعظم کے گھر کی حفاظت کو برقرار رکھنے میں ایک اور سیکورٹی ناکامی ہے، نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر انصاف یاریو لیون نے بھی اس واقعے کے لیے نیتن یاہو کے مخالفین کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی۔‘‘ انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے اسے دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا جسے وہ "عدالتی اصلاحات” کہتے ہیں۔ وسیع عدالتی تبدیلیاں جو 2 سال پہلے سے نیتن یاہو کے خلاف بے مثال مظاہروں کا سبب بنی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا: "اس بات کا امکان ہے کہ اس واقعے میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے مخالفین کا ہاتھ ہے” ، اسرائیل کی داخلی سیکورٹی کے وزیر «ایتامار بن گویر» نے بھی کہا: کہ "نتن یاہو کے خلاف مخالفین کو بھڑکانا تمام سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہے۔ آج وہ آتش گیر گولے گراتے ہیں تو کل جنگی ہتھیار بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے خاندان کے خلاف یہ اشتعال انگیزی بند ہونی چاہیے۔نیتن یاہو کی کابینہ کے ارکان کا یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے نیتن یاہو کے گھر پر آتش گیر گولے گرنے کی شدید مذمت کی ہے اور قصورواروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کہ چند دنوں میں نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر "یاریو لیون” نے بھی موقع دیکھ لیا ہے اور عدالتی ایڈجسٹمنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اگرچہ صہیونی حکومتی افراد آسمان سے آتش گیر گولے گرنے کے واقعے کو حکومت کے سیاسی مخالفین کے سر ڈالتا ہے لیکن اس بارے میں ابھی تحقیقات شروع ہوئی ہیں۔ اور حقائق بعد میں سامنے آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...