بنوں میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پرقبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ضلع بنوں پولیس آفیسر ضیا الدین کا کہنا تھا کہ احمد زئی سب ڈویژن سے7پولیس اہلکاروں کواغواء کیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کرکےپولیس اہلکاروں کواغواء کیا۔ڈی پی او نے بتایاکہ علاقے کو گھیرے میں لےکرمغویوں کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرکے 7اہلکاروں کو اغوا کرلیا
Date: