قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، 7 جوان شہید

Date:

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات حملے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و ترقی کوسبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماراعزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یا تو تم رہو گے یا ہم، یا ہم اپنی منزل حاصل کریں گے یا پھر سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو...

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی...

ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے "اڑان پاکستان سمر سکالرز" کے...

انگلینڈ اور بھارت تیسرا ٹیسٹ میچ،دونوں ٹیمیں برابر اسکور پر آل آؤٹ

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ...