قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، 7 جوان شہید

Date:

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات حملے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و ترقی کوسبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماراعزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئی جی پنجاب کا ایکشن؛ شوہر کی زبان کاٹنے والی بیوی کے خلاف مقدمہ درج

تاندلیانوالہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کی جانب...

راجستھان میں مشق کے دوران بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک سپاہی ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں...

چین کے سستےترین ہائپرسونک میزائل کی دفاعی مارکیٹ میں دھوم مچ گئی

چینی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے...

امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ،مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو...