یمن کی مسلح افواج نے تل ابیب اور عسقلان کے خلاف ایک زبردست آپریشن میں اسرائیلی رجیم کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مقبوضہ تل ابیب اور عسقلان میں اہداف پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقےتل ابیب اور عسقلان پر اسرائیلی دشمن کے اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ آپریشن کئی ڈرونز کے ذریعے کیاجنرل یحیی سریع نے مزید کہا یہ آپریشنز فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف جنگ کے پانچویں مرحلے کے طور پر انجام پائے ہیں۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا ہم غزہ اور لبنان میں صہیونی دشمن کے جرائم کے جواب میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
یمنی افواج کا مقبوضہ تل ابیب اور اشکلون پر ڈرون حملے
Date: