پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب اور سندھ پولیس سے اضافی مدد طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق، پنجاب پولیس کے دو ڈی آئی جیز اور دس ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بڑی تعداد میں تعینات کیے جائیں گے۔چار ہزار رینجرز اہلکار اینٹی رائٹس کٹس کے ہمراہ تعینات ہوں گے۔جبکہ پانچ ہزار ایف سی اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔پنجاب کے دس ڈی پی اوز ہر ایک کے ساتھ 500 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے دو دو ہزار اہلکار بھی اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔ایف سی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو اینٹی رائٹس کٹس سے لیس کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے
پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ سے بھی مدد طلب کرلی
Date: