چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں احتجاج اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں ہونے والے اجلاس میں سابق صدرعارف علوی، شیخ وقاص اکرم اور دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں احتجاج کی تیاریاں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ہر صورت جاری رہے گا، ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، ہر قسم کی رکاوٹیں پار کرکے ڈی چوک پہنچا جائے گا، اس بار کسی صورت واپسی نہیں ہوگی۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، 24 نومبر کو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 24 مقامات سے سیل کرکے میٹرو بس سروس بھی بند کنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کے داخلی راستے روات ٹی چوک، ایران ایوینو، 26 نمبر چونگی، کھنہ پل، فیض آباد، مری روڈ، موٹروے چوک، ایکسپریس وے، نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو، ڈی چوک، سرینا چوک، میریٹ چوک پر کنٹینرز لگا دیئے گئے، اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے اور کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پر چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے
سرنڈر نہیں کریں گے، ہر صورت احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی ڈٹ گئی
Date: