سرنڈر نہیں کریں گے، ہر صورت احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی ڈٹ گئی

Date:

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں احتجاج اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں ہونے والے اجلاس میں سابق صدرعارف علوی، شیخ وقاص اکرم اور دیگر اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں احتجاج کی تیاریاں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ہر صورت جاری رہے گا، ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، ہر قسم کی رکاوٹیں پار کرکے ڈی چوک پہنچا جائے گا، اس بار کسی صورت واپسی نہیں ہوگی۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ‏آئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، 24 نومبر کو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 24 مقامات سے سیل کرکے میٹرو بس سروس بھی بند کنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کے داخلی راستے روات ٹی چوک، ایران ایوینو، 26 نمبر چونگی، کھنہ پل، فیض آباد، مری روڈ، موٹروے چوک، ایکسپریس وے، نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو، ڈی چوک، سرینا چوک، میریٹ چوک پر کنٹینرز لگا دیئے گئے، اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے اور کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پر چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں نئے بحری قواعد کا اعلان

ایران نے خلیج فارس اور عالمی سطح پر انتہائی...

چین نے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں پر عائد نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کردی

 چین نے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں پر عائد...

مختلف ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی

لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے...

مشرق وسطیٰ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے...