پہلی مرتبہ پنجاب میں ربیع سیزن میں کھاد وافر موجود، نرخ بھی نیچے آگئے

Date:

 پنجاب میں پہلی مرتبہ ربیع سیزن میں کھاد وافر موجود ہونے کی خوشخبری ملی ہے جس کے ساتھ نرخ بھی نیچے آگئے ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈی اے پی کھاد کے 30 فیصد زائد سٹاک دستیاب ہیں پہلی مرتبہ گندم کے سیزن میں ڈی اے پی کھاد کے نرخ میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اور کھاد کا ضرورت سے 125 فیصد زیادہ سٹاک موجود ہےپنجاب میں یوریا کھاد کے نرخ 25 فیصد نیچے آگئے ہیں اس بار پنجاب بھر میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف ہے، بوائی کا 82 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں 10 دسمبر تک گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گاپنجاب بھر میں 3 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت کی گئی ہے۔صوبہ بھر 40 ہزار یونیورسٹی ایگری گریجویٹ انٹرنز فیلڈ میں کاشت کاروں کی معاونت کیلئے موجود ہیں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی سکیم کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو مفت ایک ہزار گرین ٹریکٹر ز اور ایک ہزار لینڈ لیورلز کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی صوبہ بھر میں گندم کی سٹوریج کیپسٹی بہتر بنانے کی بھی ہدایت ہےاس حوالے مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر اعلیٰ نےوزیرِ زراعت اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...

فرانسیسی صدر میکرون کا فلسطین کو جون میں بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر...