ملک میں رواں سال کا 56 واں پولیو کیس سامنے آگیا جس کے مطابق خیبر پختونخواکے ضلع ڈی آئی خان کا بچہ پولیو سے متاثرہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی ادارہ صحت کی لیبارٹریز نے 56 ویں وائلڈ پولیو کیس کی تصدیق کردی۔ڈی آئی خان سے یہ رواں سال کا ساتواں پولیو کیس سامنے آیاہے،روپورٹ کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 26 اور کے پی کےسے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،سندھ سے 13 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا
رواں سال کا 56واں پولیو کیس منظر عام پر آگیا
Date: