کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

Date:

ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اعلٰی سول اور فوجی افسران اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔کیپٹن محمد زوہیب الدین 30 نومبر 2024 کو ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ آپریشن کے دوران دو جوان زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے نتیجے میں تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔شہید کی عمر 25 سال تھی اور پاک فوج میں ان کی سروس ساڑھے تین سال تھی۔ ان کا تعلق لاہور سے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...