ایران اور روسی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفون پر رابط شام کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا اسرائیل قرار

Date:

 ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اس دوران دونوں رہنماؤں نے شام کی قومی خود مختاری کے تحفظ اور دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط حمایت کا عزم ظاہر کیا۔فریقین نے آستانہ فریم ورک کے اندر مسئلے کو آگے بڑھانے اور اس عمل کے تین ضامنوں کے طور پر ایران، روس اور ترکی کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گرد گروہوں کی حالیہ نقل و حرکت کو مغربی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا صیہونی امریکی منصوبہ قرار دیا۔انہوں نے شام کے ہمسایہ ممالک کے درمیان دراڑ ڈالنے کی دشمن کی سازش کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران اور روس کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تقریباً 29 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل

پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں نمایاں کمی...

اسلام آباد ڈکلریشن کے تحت امریکاایران تکنیکی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران...

ایران-امریکا معاہدے کی راہ میں چار بڑے چیلنجزز کون کون سے ہیں؟

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ...