ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اعلٰی سول اور فوجی افسران اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔کیپٹن محمد زوہیب الدین 30 نومبر 2024 کو ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ آپریشن کے دوران دو جوان زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے نتیجے میں تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔شہید کی عمر 25 سال تھی اور پاک فوج میں ان کی سروس ساڑھے تین سال تھی۔ ان کا تعلق لاہور سے تھا۔
کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی
Date: