یمن کا ایک امریکی بحری بیڑے اور 3 بحری جہازوں پر حملہ

Date:

یمن کے انصار الله افواج نے بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں ایک امریکی بحری بیڑے اور 3 بحری جہازوں کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی بحری، میزائل اور ڈرون فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران امریکہ کے ایک بحری بیڑے اور تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن 16 کروز میزائلوں اور ایک ڈرون کے ذریعے بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں کیا گیا اور یہ حملے کامیابی سے انجام پائے گئے ہیں۔جنرل یحیی سریع مزید نے کہا کہ یمنی مسلح افواج اپنی بحری کارروائیوں کو بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ جاری رکھے گی اور یہ حملے اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔اس سے قبل یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ تل ابیب میں بھی ایک اہم ہدف پر نئے حملے کا اعلان کیا اور کہا کہ "ہم نے فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سےتل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیایمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں مجاہدین کی حمایت کے لیےمیزائلوں اور ڈرونز سے فوجی کارروائیوں کو مزید تیز کریں گے۔ یہ کارروائیاں اسی وقت جاری رکیں گے جب تک غزہ کی پٹی پر سے جارحیت اور محاصرے کا خاتمہ نہی ہو جاتا۔امریکہ نے ابھی تک ان حملوں کے بارے میں رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...