مسلح افواج کی سب سے اہم ذمہ داری جنگی تیاری اور جنگی توانائی میں اضافہ ہے، خامنہ ای

Date:

ایران کے سپریم لیڈر آيت اللہ  سید علی خامنہ ای نے یوم بحریہ کی مناسبت سے بحریہ کے کمانڈروں اور اعلیٰ افسروں سے ملاقات کی اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میں بحریہ کو آج کی دنیا میں ایک حیاتی اور فیصلہ کن فورس بتایا اور مختلف آپریشنل، انٹیلی جنس، سپورٹ، تعمیر اور جدت عمل کے شعبوں میں بحریہ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام سرگرمیوں اور منصوبہ بندیوں میں مسلح افواج خاص طور پر بحریہ کا محور جنگی تیاری اور توانائي میں اضافہ ہونا چاہیے۔انھوں نے جنگی تیاری میں اضافے کو دشمن کے حملے کے سد باب کا سبب بتایا اور کہا کہ مسلح فورسز کا سب سے اہم کام حملے کی روک تھام کرنا ہے بنابریں آپ عملی طور پر ایران کے بدخواہوں کی نظروں میں ملک کی جنگي توانائي کو اس طرح نمایاں کیجیے کہ وہ حقیقی معنی میں محسوس کریں کہ کسی بھی طرح کے ٹکراؤ کی انھیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔رہبر انقلاب اسلامی نے سمندری مہمات کے جاری رہنے کو ضروری بتایا اور کہا کہ جیسا کہ اس سے پہلے بھی کہا گیا چھیاسیویں نیول فلیٹ کی کئي مہینے پر مبنی مہم اور اس کی تفصیلات کو فن و ہنر کی زبان میں رائے عامہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔اس ملاقات کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے مختلف میدانوں میں بحریہ کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اپنے کمائے پیسے ہی اصل اعتماد دیتے ہیں،اداکارہ ماورا حسین کا خواتین کی مالی آزادی پر زور

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے خواتین کی مالی آزادی...

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیر اعلیٰ جی بی کوبریفنگ

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ڈپٹی...

بھارتی اداکارہ کا ساتھی فنکار کے نامناسب رویے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ انجلی راگھو...

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار، متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز، 33 اموات

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور...