اسرائیلی جاسوسوں نےشام کے معروف ایٹمی ساینسدان کو قتل کردیا

Date:

 وطن نیوز سائٹ نے خبر دی ہے کہ دمشق میں شام کے ممتاز کیمیا دان حمدی اسماعیل کے قتل کی خبر دی ہے۔اپوزیشن کے دمشق پر قبضے کے بعد ہی داخلی انتشار اور اسرائیل کی جارحیت زور پکڑنے لگی ہے، قابض صیہونی رجیم شام کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔یہ صورت حال 2003 میں امریکی حملے کے بعد عراق میں پیش آنے والے واقعات سے ملتی جلتی ہے کہ جہاں ملک کے سائنسدانوں کو چن چن کر مارا گیا، یہ عمل آج شام میں بھی دہرایا جا رہا ہے۔میڈیا ذرائع نے شام کے ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر حمدی اسماعیل ندی کے ان کے گھر میں قتل کی خبر دی ہے۔مبصرین اس خونریزی کو افراتفری اور عدم استحکام کا آغاز قرار دے رہے ہیں کہ جہاں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں یا بعض مسلح گروہوں کے ذریعے شام کے سائنسدانوں اور دانشوروں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی گئی ہے جو اس سے پہلے عراق میں انجام دی گئی تھی۔شامی ذرائع نے بتایا کہ اس ممتاز کیمیا دان کے پر اسرار قتل سے ملک کے علمی اور سائنسی حلقے صدمے سے دوچار ہیں۔ڈاکٹر حمدی اسماعیل ندی ایک ممتاز سائنسدان تھے جنہوں نےملک کےشعبہ کیمسٹری کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...

پی ٹی آئی اور انڈا بردار خواتین

آج کل پی ٹی آئی کے ستارے ایسی گردش...

بلاول بھٹو کاوزیرِاعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،کسانوں کےمسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں...