صیہونی حکومت مزاحمت کو شکست دینے کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا: شیخ نعیم قاسم

Date:

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے تحریک مزاحمت کے خلاف دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا اور صیہونی آبادکاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے سامنے ہرگز جھکنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ہتھیار ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مزاحمت کو شکست دینے کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔حزب اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی درجنوں بار خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاہدے پر عملدرآمد کی خاطر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والے خلاف ورزیوں پر صبر کیا ہے اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ اس بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔انہوں نے شام کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شام میں نئی حکومت کے قیام میں تمام فریقوں کو شامل کیا جائے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمیں یقین کے شام کے واقعات کا لبنان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شامی عوام کی مرضی کے مطابق اس ملک میں امن و استحکام پیدا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...