امریکہ نے یمن پر فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کی

Date:

امریکی فوج نےایک بیان جاری کرکے یمنی دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں میزائل کے ذخیرے اور ایک کمانڈ سنٹر پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس آرمی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے آج (اتوار) کو اعلان کیا کہ ہم نے صنعاء میں ایک میزائل ذخیرے اور حوثی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اور بتایا ہے کہ یہ حملے بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں کو روکنے اور کم کرنے کی غرض سے کئے گئے ہیں۔امریکی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر کی فضاء میں یمن کی طرف سے داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ المیادین کے مطابق الحدیدہ صوبے (مغربی یمن) کے شہر "الحیہ” پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک افغان بارڈر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر کامیاب انٹیلیجنس...

ایرانی حملے،اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی،انسانی بے دخلی،ہزاروں شہری متاثر

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے...