جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں تبدیلی کیے بغیر اگلے 6 مہینوں تک کی توسیع کردی

Date:

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں تبدیلی کیے بغیر اگلے 6 مہینوں تک کی توسیع کردی ہے۔ کمیشن 6 مہینے بعد دوبارہ اجلاس میں آئینی بینچ سے متعلق فیصلہ کرے گا۔اجلاس میں ججز تعیناتی سے متعلق رولز کی منظوری دیدی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ووٹنگ میں سات ممبران نے بینچ برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا ،جسٹس جمال مندوخیل نے تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز دی۔زرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں رولز کی منظوری دے دی گئی کچھ رولز میں معمولی تبدیلی بھی کر دی گئی جس کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کیلئےمیڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی،کسی امیدوار کی انٹیلجنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوا کرے گا، ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لیے تین نام زیر غور آیا کریں گے، سینئر جج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، سپریم کورٹ میں جج تعیناتی کیلئے ہائیکورٹ سے پانچ نام آیا کریں گے، زرائع کے مطابق رولز سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے نئے رولز کے تحت ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں تین جنوری تک طلب کر لیں۔ایڈیشنل ججز کے لیےنامزدگیاں متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر وزیراعظم...

امریکا میں نو کنگ مظاہرے شروع، بڑے پیمانے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے

امریکا میں حکومت مخالف ایک نئی لہر نے جنم...

ٹرمپ کا متنازع بیان: سعودی ولی عہد سے متعلق سخت الفاظ، سفارتی حلقوں میں ہلچل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنے متنازع...