غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی، عدوان اسپتال کو آگ لگادی، متعدد مریض اور طبی عملے کے افرادشہید

Date:

 غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے، جب کہ فوجیوں کی جانب سے طبی سہولت کو زبردستی خالی کرنے کے بعد بہت سے مریضوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔اس کے علاوہ غزہ میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدواں اسپتال کو جلا دیا اور اس کے اکثر وارڈز تباہ کردیے۔
غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی حملے میں مزید 4 افراد شہید ہوگئے جب کہ صہیونی ریاست نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے محصور پٹی کے اخری بڑے اسپتال کو بھی آگ لگادی جس کے نتیجے میں متعدد مریض اور عملے کے ارکان شہید ہوگئے۔مقامی حکام کی طرف سے غاصب اسرائیلی حملے کو وحشیانہ قرار دیا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نےکہاکہ اسرائیلی فوج کےکمال عدوان اسپتال پر حملے نے شمالی غزہ کے مرکز صحت کو بھی بند کر دیا اور کارروائی کے دوران آگ لگنے سے اہم شعبے تباہ ہو گئے۔ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ قابض اسرائیلی حملے کے دوران لگنے والی آگ میں کمال عدوان اسپتال کے عملے کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔میڈیکل ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ شمالی غزہ میں واقع کمال عدوان اسپتال کے عملے کے کم از کم 5 ارکان اس وقت زندہ جل گئے جب قابض اسرائیلی فورسز نے طبی مرکز کے مختلف حصوں کو آگ لگا دی۔
رواں ہفتے کمال عدوان اسپتال میں موجود گواہوں نے بتایا کہ غاصب اسرائیل طبی مرکز پر حملے کے لیے روبوٹس کا استعمال کر رہا ہے جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے باعث مریض اور عملے کے ارکان شہید ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...