حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر

Date:

اسلام آباد میں حکومت اوراپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس اختتام پذیر ہوگیاحکومت کی جانب سے اجلاس میں نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان، اعجاز الحق، اور خالد حسین مگسی شامل ہوئے۔پی ٹی آئی مذکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شرکت کی، اوراراکین قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سینیٹرحامد خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے پریس بریفنگ میں مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا پی ٹی آئی نےپہلےاجلاس میں زبانی مطالبات سامنے رکھےتھے۔مطالبات میں ایک بار پھر  بانی پی ٹی آئی،رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کیاگیا تحریک انصاف نے کہا حکومت ضمانتوں کے معاملے میں ر کاوٹ نہ ڈالے، 9مئی، 26نومبر کی جوڈیشل انکوائری کابھی مطالبات کیاگیا،پی ٹی آئی نے کہا بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کاعمل شروع کیا۔عرفان صدیقی نے اعلامیہ کی بریفنگ میں بتایا کہ اگلے اجلاس میں چارٹرآف ڈیمانڈتحریری طورپرپیش کریں گے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کردار بطور ایک سہولت کارہے،امید کرتا ہوں فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...