امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے اور مقبوضہ علاقوں میں یمنی فوج کی چار بڑی کارروائیاں

Date:

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے شمالی بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ہیری ٹرومین کے خلاف چار فوجی کارروائیوں کے ساتھ ہی ام الرشراش ، حیفا اور عسقلان میں غاصب صیہونی حکومت کے اہم اہداف پر حملے کی اطلاع دی ہے۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے صنعا میں غزہ کی حمایت میں نکلنے والی ایک ریلی میں پڑھے گئے ایک بیان میں کہا: یمنی میزائل یونٹ نے جنوبی مقبوضہ فلسطین کے ام الرشراش علاقے میں صیہونی دشمن کے اہم ٹھکانوں کو چار کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا: "ڈرون فورس نے بھی دو فوجی کارروائیاں کی ہیں اور حیفا میں صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کو تین ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ، ایک اور کارروائی میں، عسقلان میں دشمن کے ایک اہم ہدف پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، اور یہ آپریشن بھی کامیاب رہا ۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: "تیسرے آپریشن میں، جو چوتھے آپریشن کے ساتھ کیا گیا، یمنی بحریہ نے شمالی بحیرہ احمر میں طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے یوایس ایس ہیری ٹرومین پر کئی ڈرونز سے حملہ کیا۔بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اس آپریشن کی کامیابی کا ذکر کیا اور کہا: ’’بحیرہ احمر میں داخل ہونے کے بعد جہاز پر یہ ساتواں حملہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...