امیتابھ بچن نے 31 کروڑ کا فلیٹ 83 کروڑ میں بیچ دیا

Date:

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی کے اوشیوارہ میں واقع اپنا ڈوپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ اس معاہدے کی تصدیق پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات سے ہوئی ہے۔ یہ پراپرٹی "دی اٹلانٹس” میں واقع ہے، جو کرسٹل گروپ کا ایک رہائشی منصوبہ ہے، جس کا رقبہ 1.55 ایکڑ پر محیط ہے اور یہاں 4، 5، اور 6 بی ایچ کے اپارٹمنٹس دستیاب ہیں۔ امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا اور لگ بھگ چار سال بعد اسے 83 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے جس سے انہیں 168 فیصد کا منافع حاصل ہوا۔قبل ازیں یہ اپارٹمنٹ اداکارہ کریتی سینن کو نومبر 2021 میں کرائے پر دیا گیا تھا۔ اس کا کرایہ 10 لاکھ روپے ماہانہ اور سیکیورٹی ڈپازٹ 60 لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا۔ یہ پراپرٹی 529.94 مربع میٹر یا تقریباً 5704 مربع فٹ کے تعمیر شدہ رقبے پر مشتمل ہے، جبکہ قالین کا رقبہ 481.75 مربع میٹر یا 5185.62 مربع فٹ ہے۔
نیوز 18 کے مطابق 2024 میں بچن فیملی نے اوشیواڑہ اور بورولی ایسٹ میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں میں 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔۔ ان کے جائیداد کے پورٹ فولیو نے 2020 سے 2024 کے دوران 200 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کو ظاہر کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت بلتستان کے صحافتی اور وکلا تنظیموں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام اباد (اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان لائرز فورم اسلام...

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے ڈرون حملے میں 2شہید 3زخمی

المیادین کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج کی نئی جارحیتم...

صیہونی جیلوں سے رہائی پانے فلسطینیوں کی رام اللہ آمد پر پرجوش استقبال

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق، صیہونی جیلوں سے رہائی پانے...

دمشق سے پیغام موصول ہوا ہے، ایرانی ایلچی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...