امریکا ، مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر اے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ تمام مسافر ہلاک

Date:

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں آرمی بلیک ہاک سے تصادم کے بعد طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار امریکن ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں 64 افراد سوار تھے، وفاقی حکام کے مطابق طیارہ بدھ کی شام آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، حادثے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پروازیں روک دی گئیں۔حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 3 افراد سوار تھے اور اس میں کوئی اعلیٰ فوجی اہلکار نہیں تھا، فوری طور پر عملے کی حالت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔کینساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جیری موران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کینساس سے آنے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، میں حکام سے رابطے میں ہوں، میرے ساتھ طیارے میں سوار تمام لوگوں کے لئے دعا کریں۔رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئندہ 50 دنوں میں یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کریں،ٹرمپ نےروس کو خبردار کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے...

سپریم کورٹ کا بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار

جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے...

نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، اہم اتحادی جماعت علیحدہ ہو گئی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو بڑا...