خاتون مداح نے اپنی 72کروڑ روپے کی پراپرٹی سنجے دت کے نام کردی

Date:

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے لاکھوں مداح ہیں، مگر 2018 میں انہیں اپنی مقبولیت کا ایک ایسا ثبوت ملا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک خاتون مداح نیشا پاٹل نے اپنی 72 کروڑ روپے کی جائیداد اداکار کے نام کر دی، حالانکہ وہ سنجے دت سے کبھی ملی بھی نہیں تھیں۔نیشا پاٹل ممبئی کی رہائشی ایک 62 سالہ گھریلو خاتون تھیں، جو ایک مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے بینک کو متعدد خطوط لکھے اور اپنی پوری جائیداد سنجے دت کے نام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ یہ خبر پولیس کے ذریعے سنجے دت تک پہنچی جس پر وہ شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے۔سنجے دت نے یہ جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ نیشا پاٹل کو ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے اور اس خبر سے بہت زیادہ جذباتی ہو گئے ہیں۔ ان کے وکیل نے بھی تصدیق کی کہ اداکار جائیداد پر کوئی دعویٰ نہیں کریں گے اور اسے نیشا پاٹل کے اہل خانہ کو واپس کرنے کے لیے قانونی کارروائی کریں گے۔سنجے دت نے چار دہائیوں پر مشتمل کامیاب کیریئر میں 135 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ 2023 میں وہ تھلاپتی وجے کے ساتھ فلم Leo میں نظر آئے تھے، جبکہ اب وہ ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم Baaghi 4 کی تیاری کر رہے ہیں، جو 5 ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت کا میڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول، شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ

حکومت نےمیڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول اور شفافیت...

امریکا نے پاکستان سمیت 8ممالک کی 70کمپنیوں پربرآمدی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس،...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا

پاکستان کی معیشت کےلیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔پاکستان...

بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑہ ناکام ہو گیا، سربراہ انصار الله

اپنے ایک بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا...