گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے ایجوکیشن مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کے مطابق تعلیمی اداروں کی نگرانی کے لیے ٹیموں میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ ایجوکیشن فیلوز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایک شفاف مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے تعلیمی پالیسیوں کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہو، فوری اصلاحات کی جائیں گی۔ وزیر تعلیم کے مطابق، حالیہ امتحانی نتائج میں تینتیس فیصد طلبہ فیل ہوئے، جس کے بعد حکومت نے تعلیمی پالیسیوں کے ذمہ داران کی کارکردگی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کے ان اقدامات کا مقصد گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایجوکیشن مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
Date: