امریکا میں ایک بار پھرمسافر بردار طیارے فضا ءمیں آپس میں ٹکرا گئے

Date:

امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر 2 مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔امریکیخبر رساں ادارے کے مطابق  2 چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اڑان بھرتے ہی فضا ءمیں ٹکرا گئے ۔تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔
زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد ایئرپورٹ کھول دیا۔اس سے29 جنوری کو واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ایک ملٹری ہیلی کاپٹر اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے کے درمیان تصادم بھی 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہیں کیونکہ ان پر سخت قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا حالانکہ یہ طیارے بھی باقاعدہ طور پر معائنہ اور مرمت کیے جاتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین ریلوے منصوبے سے...

ایرانی صدر کی سرکاری گاڑی بیچ سڑک خراب، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اس وقت ایک...