مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Date:

 دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اور لاش کو حب میں لے جاکر جلانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی 2 روز قبل قبر کشائی کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی لاش سے نمونے حاصل کئے گئے تھے۔اس موقع پر مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان میں موجود تھے۔تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ قبر سے مصطفیٰ عامر کی لاش نکالنے کے بعد نمونے حاصل کر لئے گئے تھے، جس کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا تھا۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کی گئی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔کیس کا پس منظر:واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر حب میں جلا دیا تھا۔8 فروری کو مصطفیٰ کی بازیابی کیلئے ڈیفنس کے ایک بنگلے پر چھاپا مارا گیا تھا، گرفتار ملزم ارمغان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک افغان بارڈر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر کامیاب انٹیلیجنس...

ایرانی حملے،اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی،انسانی بے دخلی،ہزاروں شہری متاثر

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے...

اگر تنازع مزید بڑھا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،انتونیو گوئتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران...