چیمپئنز ٹرافی ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

Date:

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور زمیں 10وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائےجس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بابر اعظم اور امام الحق اوپنر آئے تو دونوں بیٹر آغاز میں انڈر پریشر رہے۔ بابر اعظم23رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے فوری بعد امام الحق بھی 10سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے ایک پارٹنر شپ لگائی لیکن پھر کپتان 46 رنز بنا کر اکشر پاٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد سعود شکیل 62رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد طیب طاہر چار سکور بنا کر جدیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی بغیر کوئی سکور کیے کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان آغا19سکور بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ بھی 14سکور بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ۔بھارت کی جانب سےکلدیپ یادیو نے تین ، ہاردیک پانڈیا نے دو جبکہ ہر شیت رانا ، اکشر پاٹیل اور جدیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بھارتی بیٹرز نے دھواں دار بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن کپتان روہت شرما صرف 20رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد شبمن گل 46رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔شریاس ایئر 56سکور بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردیک پانڈیا 8سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے نا قابل شکست اننگز کھیلی اور سنچری کے ساتھ ساتھ ٹیم کو فتح دلا کر پویلین لوٹے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت کا میڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول، شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ

حکومت نےمیڈیکل کالجوں کی فیس میں کنٹرول اور شفافیت...

امریکا نے پاکستان سمیت 8ممالک کی 70کمپنیوں پربرآمدی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس،...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا

پاکستان کی معیشت کےلیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔پاکستان...

بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑہ ناکام ہو گیا، سربراہ انصار الله

اپنے ایک بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا...