کیا ڈونلڈ ٹرمپ کے جی بی کے جاسوس ہیں؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

Date:

سابق سوویت انٹیلی جنس افسر اور قازقستان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سابق چیئرمین النور موسیف نے دعویٰ کیا ہے کہ 1987 میں کے جی بی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرتی کر کے انہیں خفیہ نام "کراسنوو” دیا تھا۔ 71 سالہ موسیف جو ماسکو میں کے جی بی کے چھٹے ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں، نے یہ انکشاف ایک فیس بک پوسٹ میں کیا۔ ان کے مطابق اس ڈائریکٹوریٹ کا بنیادی مقصد معیشت کے اندر انسدادِ جاسوسی کے اقدامات کرنا تھا اور ساتھ ہی سرمایہ دارانہ ممالک کے تاجروں کو بھرتی کرنا بھی اس کے فرائض میں شامل تھا۔ موسیف کے مطابق اُس وقت نیویارک میں ابھرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر 40 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ان میں شامل تھے۔
انہوں نے لکھا، ’’1987 میں ہمارے ڈائریکٹوریٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’کراسنوو‘ کے خفیہ نام کے تحت بھرتی کیا۔‘‘ تاہم انہوں نے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ مزید برآں ایک اضافی تبصرے میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آج کراسنوو‘ کی ذاتی فائل ایف ایس بی سے نکال دی گئی ہے اور اب اسے پیوٹن کے ایک قریبی ساتھی کے ذریعے خفیہ طور پر سنبھالا جا رہا ہے۔یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب طویل عرصے سے ٹرمپ کے روس کے ساتھ مبینہ تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کی بنیاد 1987 میں ٹرمپ کے ماسکو کے پہلے دورے سے جڑی ہوئی ہے، جب وہ دارالحکومت میں ایک ہوٹل بنانے کے منصوبے کے تحت سوویت یونین پہنچے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس دورے کو سوویت حکام نے خود سہولت فراہم کی تھی، جس کی وجہ سے کچھ ماہرین نے اسے معمول کی کاروباری سرگرمی کے بجائے کسی اور بڑی سازش سے جوڑا تھاماضی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق 1985 میں کے جی بی نے اپنے ایجنٹس کے لیے ایک خفیہ پرسنیلٹی سوالنامہ اپ ڈیٹ کیا تھا جس میں انہیں مغربی دنیا کی نمایاں شخصیات کو بھرتی کرنے کی حکمت عملی دی گئی تھی۔ اس دستاویز میں واضح طور پر ہدایت دی گئی تھی کہ "مغرب کی معروف شخصیات کو کسی نہ کسی طریقے سے ہمارے ساتھ تعاون پر آمادہ کیا جائے، چاہے وہ ایجنٹ کے طور پر ہو، یا خفیہ، غیر رسمی یا خصوصی رابطہ کار کے طور پر۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شہیدحسن نصراللہ کی آخری رسومات کے انتظامات مکمل، 79 ممالک سے شرکاپہنچ گئے

غیر ملکی میڈیاکے مطابق، اس تاریخی تقریب میں ایک...

امریکا میں ایک بار پھرمسافر بردار طیارے فضا ءمیں آپس میں ٹکرا گئے

امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر 2...

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق کوٹ لکھپت جیل...

مغرب کے ساتھ جنگ یا امن، فیصلہ کن مرحلہ آگیا، روس کے وزیر دفاع کا فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

ڈیلی مرر کےمطابق روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف...