بولان:دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری،155مسافر بازیاب،27 دہشتگرد ہلاک

Date:

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اب تک 155 یرغمالی مسافروں کو بازیاب کر والیا گیاہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مال ٹرین مسافروں کو لے کر مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس کے بازیاب 57 مسافروں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا،23 مسافرمچھ رک گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں۔دہشت گردوں نے خود کش بمبار دہشت گردوں کو کچھ معصوم یرغمالی مسافروں کے بالکل پاس بیٹھایا ہوا ہے،خود کش بمبار خود کش جیکٹیں پہنے ھوئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ شکست کے پیش نظر دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،فورسزباقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئےآپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار فضائی استقبال

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر...

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...