سکیورٹی فورسز کے مطابق جعفر ایکسپریس آپریشن کامیابی سے ہمکنار، ہوگیا ہے اور تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیااس دہشتگردانہ حملے میں ملوث 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع
کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانیں بچائی جاسکیں،دہشتگردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے جنہوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا،کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشتگردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف ٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے بعد بازیاب یرغمالی مسافروں کو پاک فوج کے جوان بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے اپنی مہارت سے ایک بھی خود کش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا، سکیورٹی ذرائع
کے مطابق دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کسی بھی حملہ کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے
جعفر ایکسپریس آپریشن کامیابی سے مکمل تمام مسافربازیاب،تمام 33دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے
Date: