ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

Date:

شہید میر مرتضیٰ کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونئیرنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو ناصرف انسان بلکہ بہت سے جنگلی اور آبی حیات مر جائیں گی۔ یہ ہماری ثقافتی نسل کشی ہوگی۔نہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ابھی کانپ رہی ہے، کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ کتنے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، اسکول کے بچے بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی لئے یہ بیانیہ تبدیل کر رہے ہیں اور منصوبے بھی بالکل  تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دریائے سندھ سے پانی نکالیں گے کیونکہ ستلج میں پانی نہیں ہے، یہ لنک کینال کی کیپیسٹی بڑھائیں گے اور دریائے سندھ کا پانی اس سے ستلج میں جائے گا۔انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر کہا کہ میں نےنوڈیرومیں اعلان کیا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا شہید بھٹو گروپ ہے جو میرے بابا نے شروع کیا وہ ابھی تک موجود ہے اور امید ہے ہم اس کی قیادت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے چاہئیے کہ میں اس میں کچھ فریش نوجوان لوگ بھی شامل کروں، ہمارے ملک میں بہت سارے سیاسی یتیم ہیں جو بہت انرجیٹک ہیں لیکن ان کی کوئی تنظیم یا لیڈر شپ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ملک سے اپنے لوگوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ میں سب کچھ جانتا ہوں،لیکن میں تیاری کر رہا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اداکارہ زینب رضا نےعمر ے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر جاری

معروف اداکارہ زینب رضا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر...

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلم انڈسٹری کا بھانڈا پھوڑ دیا،بڑا الزام لگا دیا

ایک انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ مجھے...

بھارتی اداکارہ ادیتی شرماپرشوہر نےشرمناک الزام لگادیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ادیتی شرما...

پاکستان اور آئی ایم ایف کا آج مذاکرات کا آخری دن ہوگا

حکومت اور آئی ایم ایف وفد  کے مابین مذاکرات...