امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

Date:

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور سنیچر کوعمان میں منعقد ہونے والا ہے، دوسری طرف امریکی وزارت خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی وزارت خزانہ نے آج بدھ کے روز اعلان کیا کہ واشنگٹن نے نئی پابندیاں لگائی ہیں جو ایران سے منسلک تیل بردار جہازوں کو نشانہ بناتی ہیں۔وزارت خزانہ نے پاناما اور کیمرون کے پرچم بردارسات شپنگ کمپنیوں اور 5 بحری جہازوں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی کمپنیاں پاناما، ملائشیا اور مارشل آئی لینڈز میں واقع ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے خلاف ان پابندیوں کے نفاذ کے بعد کہا کہ یہ تمام اقدامات "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کے مہم کاحصہ ہیں اور ٹرمپ ایران کے تیل برآمدات کو صفر تک لانے کے عزم پر قائم ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ چین کی ایک تیل صاف کرنے کے پلانٹ پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں کیونکہ اس نے ایران سے ایک ارب ڈالر سے زائد کا خام تیل خریدا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مری گلاس ٹرین کب چلے گی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

مری میں گلاس ٹرین کب چلے گی وزیر اعلیٰ...

چینی کمپنی نے نیا ہائپر سونک میزائل YKJ-1000 متعارف کروا دیا

بیجنگ: چینی نجی خلائی کمپنی Lingkong Tianxing Technology نے...