صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

Date:

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند،صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک افغان بارڈر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر کامیاب انٹیلیجنس...

ایرانی حملے،اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی،انسانی بے دخلی،ہزاروں شہری متاثر

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے...

اگر تنازع مزید بڑھا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،انتونیو گوئتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران...