ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان جیسے ہمسایہ اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
Date: