قلات میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن،چار دہشت گردجہنم واصل

Date:

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے سرپرستی یافتہ چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم طور پر ملوث رہے تھے۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...