استعمال شدہ لیپ ٹاپس، کمپیوٹر اور پرنٹر سستے ہونے کاامکان،بڑی خوشخبری آگئی

Date:

رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ایک نئی ویلیوایشن رولنگ 2000 اور 2025 جاری کی ہے۔جس کے مطابق اب تمام ممالک سے آنے والے پرانے اور استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، پرنٹرز کی کم کی گئی کسٹمز قیمتیں ان کے پرزوں پر لاگو ہوں گی۔کسٹمز کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لیپ ٹاپ، پرنٹرز اور اس کے پرزوں سمیت پرانے اور استعمال شدہ کمپیوٹرز کی درآمد پر ہوگا۔رولنگ میں انکشاف کیا گیا کہ پچھلی ویلیو ایشن رولنگ ایک سال سے زائد پرانی تھی۔ اس لئے درآمد شدہ ڈیٹا کے تجزیے، موجودہ مارکیٹ کے رجحانات، مارکیٹ قیمتوں اور کسٹمز ویلیوز کے فرق کی بنیاد پر، کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 اور 25 اے کے تحت اشیا کی کسٹمز ویلیو کا تعین کرنے کے لئے ایک عمل شروع کیا گیا۔کسٹمز ویلیو کے تعین کے لیے ہونے والی میٹنگ میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ استعمال شدہ ماڈلز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور ان کی قیمتوں کا تعین اسی حساب سے کیا جانا چاہیے۔لیپ ٹاپ اور پرنٹرز جیسے استعمال شدہ کمپیوٹر آلات کی کسٹم ویلیو ڈیوٹی اور ٹیکس کا حساب لگانے کے لیے ان کی لین دین کی قیمت کی بنیاد پر طے کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بسنت پر 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ

آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف...

اسلام آباد ترلائی سانحہ، مزید دو زخمی چل بسے، تعداد 35 ہوئی متعدد زخمی ہیں

اسلام آباد: ترلائی مسجد خودکش دھماکے کے دو اور...

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار،53 افراد ہلاک اور لاپتہ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے...

سامنے سے مقابلہ نہیں کرسکتا,بھارت چھپ کر وار کررہا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت...