پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ناکام ہاتھ ملتا رہ گیا

Date:

پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا، بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی، سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا، متفقہ بیان منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیئے، پاکستان نے لفظ جموں و کشمیر بھی بیان میں شامل کرایا، بھارت چاہتا تھا لفظ پہلگام شامل ہو تاکہ یہ تاثر ہو کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت ہڑپ کر چکا ہے۔ پہلگام لفظ شامل کرانے میں ناکامی کے ساتھ بھارت فوری اظہار مذمت بھی نہیں کرا سکا، پہلگام میں حملہ 22 اپریل کو ہوا تھا جبکہ مذمتی بیان 4 دن بعد 26 اپریل کو جاری ہوا۔
یو این اہلکار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو خطے کی صورتحال پر اظہار تشویش ہے، بھارت اور پاکستان صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...