اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی،شوہر کون ہیں؟

Date:

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریبا پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں،ان کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔تزئین حسین نے نوجوانی میں ہی 1990 کی دہائی میں اداکاری میں قدم رکھا تھا لیکن شادی کے بعد بچے ہونے پر انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا تھا۔تزئین حسین نے تقریبا 20 سال بعد 2023 میں ’یوں ہی‘ نامی ڈرامے سے اداکاری کا دوبارہ آغاز کیا تھا تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی نئی زندگی سے متعلق بتایا۔سائرہ دانش احمد نے 25 اپریل کو انسٹاگرام پر تزئین حسین کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ اور ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی دوسری شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شریک حیات کو بھی روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مقبوضہ جموں وکشمیر،سرینگر جموں ہائی وے سول ٹریفک کے لئے بند کردی گئی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا...

بھارتی فورسزکے سرینگر میں 63مقامات پر چھاپے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں...

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،افغان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 54خوارجی جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےافغانستان...

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانے شروع کردیئے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند...