بھارتی فورسزکے سرینگر میں 63مقامات پر چھاپے

Date:

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع سرینگر میں 63مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسند کارکنوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے”کے تحت درج مقدموں کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوںمیں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے...

کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے

جیو نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم لبرل پارٹی...

پاکستانی فضائی حدود بند،بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21 کروڑ کا نقصان

پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدودکی بھارتی طیاروں...