سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،افغان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 54خوارجی جہنم واصل

Date:

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےافغانستان سے فتنہ خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق خوارج کا یہ گروپ خاص طور پر اپنے "غیر ملکی آقاؤں” کی ایماء پر پاکستان کے اندر ہائی پروفائل دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کر رہا تھا۔ فتنہ الخوارج (ایف اے کے) کی اس طرح کی کارروائیاں، ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، صاف ظاہر ہے کہ ایف اے کے کس کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور تیاری کا مظاہرہ کیا اور ممکنہ تباہی کو روکا۔ دہشت گردی کے خلاف مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے خوارج کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔ اس طرح کے جرأت مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات ہمارے اجتماعی عزم کو مزید تقویت دیتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے...

ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی کا ارتقاء

تحریر عارف کاظمی ایک وقت تھا، جب علم کی روشنی...

پاکستان مین افغان مہاجرین کا مسئلہ،جلد واپسی ضروری ہے

تحریر عارف کاظمی پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد، ان...