خبردار شہری بلا ضرورت شناختی کارڈ فوٹو کاپی نہ کروائیں، نادرا کی ہدایت

Date:

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلاضرورت اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی نہ کروالیں۔نادراکی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا کہ شہری بلا ضرورت شناختی کارڈ فوٹوکاپی نہ کروائیں، شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں۔ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانون کوئی حیثیت نہیں۔نادرا سینٹرز میں آویزاں ہدایت نامے کے مطابق دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں۔لہٰذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنی ہوں گی۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت فوٹوکاپی نہ کروانے اور اصل دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے...

کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے

جیو نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم لبرل پارٹی...

پاکستانی فضائی حدود بند،بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 21 کروڑ کا نقصان

پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدودکی بھارتی طیاروں...