یمن کے ایک ہی دن میں اسرائیل پر تین حملے، بڑی تباہی

Date:

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نےاعلان کیا ہےکہ انہوں نے مقبوضہ علاقے "حیفا” میں اسرائیلی رژیم کے ایک اہم مقر پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے کیا گیا جو کامیابی سے اپنے ہدف پر لگا۔ مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ حملے غزہ میں اسرائیلی رژیم کے مظالم کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں نے لاکھوں اسرائیلیوں کو پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔یمنی فوج نےجمعے کی صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں ایک فضائی اڈے پر حملہ کیا تھا، جبکہ کچھ گھنٹوں بعد انہوں نے دوبارہ اسرائیلی مواضع پر حملہ کر دیا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس حملے کے بعد مقبوضہ شہر حیفا اور اس کے اطراف میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں، اور آبادکار پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے لگے۔اس آپریشن کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں میں کم از کم 3 دھماکے سنائی دئے گئے۔ حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر "طمرہ” میں آتشزدگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...