پاکستان کی بھارتی فوج کے خلاف مؤثرجوابی کارروائی، کئی چیک پوسٹیں اور بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ

Date:

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثرجوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثرجوابی کارروائی کی اور بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر گولہ باری سے شدید نقصان ہوا ہےسکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی موثرجوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت کا ایک اور اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون بھی مارگرایا۔ پاکستان ائیرڈیفنس کی جانب سے ہیروپ ڈرون کو بہاولنگر میں گرایا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اب تک بھارت سے آنے والے 29 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرادیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...