ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت، جوش و جذبے اور روایتی احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں مسلمان سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کیلئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ شہری سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی کیلئے بھرپور اہتمام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں مسلمان فریضۂ قربانی ادا کر رہے ہیں۔


