یمن غاصب اسرائیل کے حملوں کادردناک جواب دے گا، یمنی وزارت خارجہ

Date:

یمن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے یمن کے بندرگاہوں پر بار بار حملے اس ریاست کی اپنے مقاصد کو یمنی سرزمین پر پورا کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ صنعاء نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب اسرائیل یمن میں خیالی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ اس کے باوجود اسرائیلی رژیم کی تصویر اور شناخت سب کے سامنے تباہ ہو چکی ہے۔ یمن نے اسرائیل کے اپنی سرزمین پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے  قابض ریاست کو خبردار کیا کہ وہ ان حملوں کا ضرور دردناک جواب دے گا۔اسرائیلی ریاست کے یمن پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ، اس کے میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ حملے محض دکھاوے کے لیے ہیں اور یمنی فوج اور مسلح افواج کے خلاف کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کر سکیں گے۔ اسرائیلی نیٹ ورک کان نے جمعہ کی شام رپورٹ دی کہ اسرائیلی حملے اب تک یمن کے خلاف کوئی فائدہ حاصل نہ کر سکے ہیں اور نہ ہی یمن کی میزائل داغنے کی صلاحیت کو کم کیا ہے اور نہ ہی یہ مسائل کا حل ہیں۔یمن کی انصاراللہ کے میڈیا آرگنائزیشن کےمطابق نائب صدر نصرالدین عامر نےکہا کہ غاصب ریاست ان دنوں اپنی کمزور ترین پوزیشن پر ہے اور یمن اس ریاست کی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ہیری ٹرومین ناکام ہو چکا ہے اور بظاہر واشنگٹن اسے مشرق وسطیٰ سے نکالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ہم کسی بھی ایسے حملے کا مقابلہ کریں گے جو ہمارے غزہ کی حمایت کو روکنے کی کوشش کرے۔یمن کی وزارت خارجہ نے ان حملوں کو ملک کی خود مختاری، اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے یمن پر حملوں پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ یہ خاموشی اسرائیل کو یمن کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے اکسانے کی مترادف ہے۔ صنعاء نے بغداد میں منعقد ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں واضح موقف اپنائیں۔ یمن نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ وہ غزہ کی اپنی حمایت جاری رکھے گا اور اس ملک کی مسلح افواج کے ذریعے اس ریاست کے بحری جہازوں پر پابندی اور ہوائی محاصرہ یقینی طور پر جاری رہے گا۔ ادھراسرائیلی چینل 12 نے بھی اعتراف کیا کہ امریکہ نے یمن پر متعدد حملے کیے اور ان حملوں کی وجہ سے یمنی مسلح افواج نے اسرائیل پر حملے کئے، لیکن اس کے باوجود امریکی یمن کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔چینل کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ماہ کے شدید حملوں کے بعد جن پر امریکہ کو اربوں ڈالر کا خرچہ اٹھانا پڑا، آخر کار یمن پر حملے بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق، امریکہ حوثیوں کو شکست دینے میں ناکام رہا؛ کیونکہ وہ ایک ایسا گروپ ہے جسے فوجی طور پر شکست دینا بہت مشکل ہے”۔ چینل 12 نے یہ بھی اعتراف کیا: سینٹکام اور اسرائیلی انٹلیجنس سروسز کی تمام طاقت کے باوجود، وہ یمنیوں کو شکست دینے میں ناکام رہے کیونکہ یہ کہنا چاہیے کہ انہیں آسانی سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ وہ تھوڑے پر قناعت کرتے ہیں لیکن بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...