امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں: آیت اللہ علی خامنہ ای

Date:

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای نے ایک تقریر میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کسی نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔ایسے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کوئی نتائج نکلیں گے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوگا، ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 12 اپریل سے عمان کی ثالثی میں 4 دور کے جوہری مذاکرات ہو چکے ہیں، جو 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکا کے علیحدہ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سب سے اہم رابطے تصور کیے جا رہے ہیں۔دونوں فریقین نے 11 مئی کو ہونے والی آخری ملاقات میں مزید مذاکرات کے ایک اور دور پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ایران نے ان مذاکرات کو مشکل مگر مفید قرار دیا تھا جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ واشنگٹن حوصلہ افزا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال...

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...