این ایف سی ایوارڈ کا فارمولا تبدیل کیا جائے، احسن اقبال کا مطالبہ

Date:

ایشین انفراسٹرکچر بینک کی رپورٹ 2025کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آبادی اورافلاس کا معیار رجعت پسندانہ ہے اور صوبوں کو غلط چیزوں کی ترغیب ملتی ہے اسے ترقی پسندانہ بنانا چاہئے۔ وزیر منصوبہ بندی نے بجٹ 2025-26 کے آنے سے محض چند دن پہلے شہباز شریف کی قیادت میں چلنے والی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے اس فارمولے پر سنگین تنقید کی ہے جو کہ 15 سال پہلے پہلے طے پایا تھا اور جس کے تحت صوبوں اور مرکز میں وسائل تقسیم پاتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس امرکی سخت ضرورت ہے کہ این ایف سی کے وسائل کی تقسیم کے موجودہ فارمولے کو واپس لیاجائے کیونکہ یہ رجعت پسندانہ ہے کہ آبادی کو ایک معیار کے طور پر وزن دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبوں کو ان کی آبادی بڑھنے پر ترغیبات دی جائیں، بجائے اس کے کہ آبادی کی شرح نمو میں کمی پر ترغیبات دی جائیں، وسائل کی تقسیم کا ایک اور معیار غربت کا پھیلا ﺅ ہے نہ کہ غربت کا خاتمہ۔انہوں نے کہا کہ ” ہم صوبوں سے بات چیت کر رہے ہیں کہ این ایف سی کے فارمولے میں تبدیلیاں کی جائیں لیکن یہ اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوسکتا، کم از کم ایسے پ±ر خار موضوعات پر کوئی بات تو شروع کی جائے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کوئلے کے بجلی گھروں کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کیاجائےگا۔ وزیر نے بتایا کہ ماضی قریب میںکوئلے کے پلانٹ لگائے گئے ان میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے جو زیرحد تنقید ( سب کرٹیکل ٹیکنالوجی) استعمال ہوئی ہے اور یہ ٹیکنالوجی بہتر حل فراہم کر سکتی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...